Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

ملک میں آج پہلی سحری

شائع 24 اپريل 2020 07:07pm

پاکستان میں پہلی سحری آج ہوگی۔ پنجاب میں دو سے چار بجے تک دودھ، دہی کی دکانیں اور تندور کھلیں گے، سندھ،بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں سحری کے اوقات میں کوئی دکان نہیں کھلے گی۔

وزیراعظم عمران خان نے دنیا بھر کے مسلمانوں کو رمضان المبارک کی مبارکباد دی۔

وزیراعظم کہتے ہیں پاکستان میں ہمیں اللہ سے غریبوں اور بے بسوں کو نظر انداز کرنے پر معافی مانگنا چاہیے۔ بحثیت قوم ہماری پالیسی امرا کے گرد گھومتی ہے۔ وبا کے دوران بھی ہم نے نادار طبقے کے لوگوں کا نہیں سوچا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ڈیلی ویجر پر اس کے نتائج کی پرواہ کیے بغیر مکمل ڈاؤن کا سوچا۔ اللہ غریب شہریوں کو نظرانداز کرنے پر ہمارے گناہوں کو معاف کرے۔